رحمتِ دو جہاں اے حبیبِؐ خدا
مصطفیٰ مصطفیٰؐ ،مصطفیٰؐ مصطفیٰؐ
آپؐ کا نام سنتے ہی پڑھنے لگا
جذب و مستی میں دل میرا صلِ علیٰؐ
ظلمتوں سے نکالا ہمیں آپؐ نے
آپ ؐ نورِ خداؐ ،آپ نورِ ہُدیٰؐ
آپؐ نے دینِ حق کو مکمل کیا
خاتم الانبیاءؐ ،خاتم الانبیاءؐ
دہر میں آپؐ کی رہ پہ جو بھی چلا
آپؐ اس کی کریں گے یقیناً شفاء
غم میں امت کی روتے رہے عمر بھر
آپ خیر الوریٰؐ ،آپ خیر الوریٰؐ
آپؐ آئے چمن میں بہار آ گئی
آپ کے دم سے دنیا میں پھیلی ضیاء
ہادیِ انس و جاں ، حامیِ بیکساں
آپؐ اللہ کی ہیں اک احسن عطا
آپؐ بِن تو مکمل نہیں دین بھی
لاکھ کرتا رہے کوئی ذکرِ خدا
اتباع آپؐ کا میں ہمیشہ کروں
ہے خدا سے یہی بس مری التجا
عاکف غنی