(فن لینڈ کی ایک خوبصورت لڑکی، اینا فالچی، جو کہ Fernando Pessoa University میں Bachelors of Economics کر رہی ہے، اس کا چہرہ روشن اور خوابوں سے بھرا ہوا ہے۔ لیکن تقدیر نے اس کے لیے کچھ اور ہی منصوبہ بنایا تھا۔ ڈاکٹر نے اعلان کیا کہ وہ بلڈ کینسر کا شکار ہے اور اس کے پاس بس ایک سال باقی ہے۔ وہ اپنے خوابوں کو آنکھوں میں محفوظ کیے ہوئے ہے، لیکن اس کی زندگی کا یہ لمحہ اتنا تلخ ہے کہ وہ سمجھ نہیں پاتی کہ اب کیا کرے۔)
اینا: (دکھ اور خوف کے ساتھ، خود سے بات کرتے ہوئے) میں نے ہمیشہ سوچا تھا کہ میں اچھے نمبر لے کر گریجویشن کروں گی، پھر ایک اچھے سے لڑکے سے شادی کروں گی، پھر ایک خوبصورت گھر بناؤں گی، اور سچی محبت کو پاؤں گی… لیکن میں نے ایسا کچھ نہیں سوچا تھا کہ زندگی اس طرح بدل جائے گی۔
(اس کا دل ٹوٹ رہا ہے، لیکن اس کی نظر میں اب بھی ایک چمک ہے۔ وہ وہ خواب ابھی بھی اپنے دل میں رکھے ہوئے ہے۔)
(اینابلڈ کینسر کی تشخیص کے بعد اسپتال سے واپس ہاسٹل آ رہی ہے۔ ہاسٹل کے دروازے پر اس کا کلاس فیلو Niall Matthews اسے دیکھتا ہے اور روکتا ہے۔)
نیل: (پریشانی کے عالم میں) اینا! تم ٹھیک تو ہو؟ ڈاکٹر نے کیا کہا تھا؟ وہ تمہیں کافی پینے سے منع کرتے ہیں، نہیں؟
اینا: (ہنس کر) نہیں! ڈاکٹر تو کہتے ہیں کہ سب کچھ کھاؤ، پیو، زندگی گزارو جیسے گزارنی چاہیے۔ مجھے کچھ نہیں ہوا۔
نیل: (دیکھتے ہوئے) ایسا لگتا ہے کہ تم واقعی سب کچھ ٹھیک سمجھ رہی ہو۔ تمہاری مسکراہٹ میں ایک خاص بات ہے، لیکن میں تمہاری تکلیف سے پریشان ہوں۔
(نیل اینا کو کینٹین لے جاتا ہے، اور دونوں خوشگوار باتوں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ نیل کی مسکراہٹ اور باتوں سے اینا کچھ لمحوں کے لیے اپنی بیماری بھول جاتی ہے، اور اس کی ہنسی کی گونج کمرے میں گونجتی ہے۔)
اینا: (ہنستے ہوئے) تم بہت عجیب ہو! تمہاری باتوں سے میرا دل ہلکا ہو گیا ہے، تم نے واقعی میری مدد کی۔
نیل: (مسکراتے ہوئے) تمھارے ساتھ وقت گزارنا بہت خوشی کی بات ہے، اور میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں، چاہے تمھاری حالت کچھ بھی ہو۔
(دونوں کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہو رہا ہے، جس میں محبت کی خوشبو آہستہ آہستہ پروان چڑھ رہی ہے۔)
(دوسرے دن، نیل ،اینا کو ایک بڑے اسپتال میں لے جاتا ہے، جہاں ایک مشہور ڈاکٹر اس کا چیک اپ کرتا ہے۔ نیل اس کے لیے ہر قدم پر مددگار ثابت ہوتا ہے۔ وقت گزرتا جاتا ہے، اور دونوں کی دوستی محبت میں بدل جاتی ہے۔)
نیل: (نرمی سے) اینا، تمھاری ہمت اور جدو جہد نے مجھے سکھایا ہے کہ زندگی میں حقیقتاً کیا اہم ہے۔ تمہیں کسی چیز کی کمی نہیں ہے، تمہاری زندگی میں جو محبت ہے، وہ مجھے بھی اپنی زندگی کا حصہ لگتی ہے۔
اینا: (نگاہوں میں محبت اور شکریہ کے جذبات کے ساتھ) تمہاری محبت نے میری زندگی میں ایسا رنگ بھرا ہے جو کبھی کسی نے نہیں دیا۔
(دونوں کی محبت کا سفر شروع ہو جاتا ہے، اور اینا کی صحت میں بتدریج بہتری آتی ہے۔ نیل اس کی ہمت بن کر ہر لمحے اس کے ساتھ رہتا ہے۔)
(اینابلیڈ کینسر کی وجہ سے کمزور پڑ چکی ہوتی ہے، لیکن نیل نے ہمیشہ اس کا ساتھ دیا۔ ایک دن نیل اس سے شادی کے لیے پرپوز کرتا ہے، اور اس کی آنکھوں میں محبت اور حمایت کی جھلک ہوتی ہے۔)
نیل: (ہمت سے) اینا، تمھاری زندگی کی ہر ایک مشکل میں، تمھارے ساتھ ہوں۔ کیا تم میری زندگی کا حصہ بننا چاہوگی؟
اینا: (پہلے تو حیران ہو کر) نیل… میں تمہاری محبت کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گی، لیکن میں اتنی کمزور ہوں… کیا تم میرے ساتھ اس زندگی میں خوش رہو گے؟
نیل: (محبت سے) تمہاری کمزوری نہیں، تمہارا حوصلہ میری طاقت ہے۔ ہم ساتھ رہ کر ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔
(اینابلیڈ نیل سے شادی کر لیتی ہے، اور دونوں کا رشتہ ایک نئے اور خوبصورت آغاز کی طرف بڑھتا ہے۔)
آج دونوں خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ اینا فالچی اپنے شوہر Niall Matthews کے ساتھ اس کے شہر Galway شفٹ ہوچکی ہے، جہاں وہ اپنی نئی زندگی کو بھرپور طریقے سے جیتے ہیں۔ اینا کا بلڈ ہر سال تبدیل ہوتا ہے، اور اب وہ اپنی بیماری کے باوجود خوش و مطمئن ہے، کیونکہ اس کا ساتھ ہے نیا ل Matthews، جو ہمیشہ اس کا حوصلہ بڑھاتا رہتا ہے۔
دونوں Liosban Business Park, Tuam Rd, Galway میں موجود ایک مشہور کمپنی Keogh Accountancy Group میں اچھے عہدے پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ دونوں کی محنت اور لگن انہیں کامیابی کی راہ پر گامزن رکھتی ہے، اور ان کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت بڑھتی جارہی ہے۔
شام کو ان کے گھر میں، جو کہ ایک خوبصورت سی چھوٹی سی دنیا کی طرح ہے، فن لینڈ اور آئرلینڈ کے حسین ملاپ سے پیدا ہونے والی ان کی ڈیڑھ سالہ خوبصورت بیٹی، جو گویا جنت سے اتری حور ہو، ان کا منتظر رہتی ہے۔ دونوں والدین اپنی پوری دن کی تھکان اس بچی کے ساتھ کھیل اتارتے ہیں، اور اس معصوم چہرے کے سامنے ساری دنیا کی پریشانیاں ماند پڑ جاتی ہیں۔
ان تینوں کی محبت سے Galway شہر کے اس گھر پر آسمان سے نور کی بارش ہوتی ہے، جہاں ہر دن ایک نیا وعدہ ہوتا ہے، اور ہر رات ان کی دعائیں ایک دوسرے کے لیے ہوتی ہیں۔
یادگار لمحوں کی یہ داستان ہمیشہ ان کے دلوں میں رہے گی، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ محبت، عزم، اور ایک دوسرے کا ساتھ ہی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
اگر آج بھی آپ آئرلینڈ کے شہر Galway جائیں، تو رات کو جس گھر پر آسمان سے نور کی روشنی اتر رہی ہوگی تو سمجھ جانا یہی وہ گھر ہے جہاں فن لینڈ اور آئرلینڈ کی سرحدیں ملتی ہیں۔
ڈاکٹر شاکرہ نندنی