آپ کا سلاماردو غزلیاتشاہ دل شمسشعر و شاعری

نشے میں ہم ہیں مگر

شاہ دل شمس کی ایک اردو غزل

نشے میں ہم ہیں مگر لڑکھڑا رہے ہیں آپ
ہمیں تماشہ ء محفل بنا رہے ہیں آپ

ہم اہلِ درد ہیں، عادی نہیں شکایت کے
ہمارے ضبط کو کیوں آزما رہے ہیں آپ

وہ ایک نام جو لکھا ہے حرفِ جاں کی طرح
اُسے بھی دل سے ہمارے مٹا رہے ہیں آپ

یہ التفاتِ گراں ہے کہ بے رُخی کا عذاب
سِمٹ سِمٹ کے محبت جتا رہے ہیں آپ

یہ بزمِ ناز ہے یا کارگاہِ رُسوائی
بُلا کے ہم کو کہیں اور جا رہے ہیں آپ

ہم اپنی خاکِ تمنا سمیٹ لائے تھے
ہزار شکر کہ گنگا بہا رہے ہیں آپ

شاہ دل شمسؔ

post bar salamurdu

شاہ دل شمس

حافظ آباد, پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button