- Advertisement -

شعلہ بن کے جلتا سورج

اقرا جبین کی ایک اردو غزل

شعلہ بن کے جلتا سورج
جیسے ہو اک خطرہ سورج

لازم کب تھادیکھنا چاند
میرے سامنے آیا سورج

حاصل چاہے کچھ نا ہو
روشن کرتا چلتا سورج

لگتا ہے تم سے ملتا ہے
میٹھےسپنے بنتا سورج

اپنی راہ پہ چلتا جائے
اپنی راہ پہ چلتا سورج

اقرا جبین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
خورشید رضوی کی ایک اردو غزل