آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریوصال عباسی

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

وصال عباسی کی ایک اردو غزل

نہیں خزاں ہی نشان قاتل
بہار رت بھی ہے جان قاتل

بڑی ہی چاہت سے لکھ رہا ہوں
میں اپنی ہی داستان قاتل

کہاں تمنا تھی وجہِ عبرت
تھا میرا اپنا گمان قاتل

ذرا سی مہلت دے زندگانی
سنوں میں قصہ فغان قاتل

ہے حسنِ آدم کمالِ فطرت
مگر ہے اس کی زبان قاتل

وصال عباسی

post bar salamurdu

وصال عباسی

نام ظاہرالرحمن - تخلص وصال عباسی - تحصیل لورہ - ضلع ایبٹ آباد کے پی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button