آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعلی زیرک

منافقت کی سنَد ہے ہمارے یار کے پاس

ایک اردو غزل از علی زیرک

منافقت کی سنَد ہے ہمارے یار کے پاس
کہ جیسے قبر بنائی گئی ہو غار کے پاس

رقیب اور پھر اس پر غریب عاشق بھی
یہ گھوڑا گاڑی کھڑی کردی کس نے کار کے پاس

دوائی کھانے کا مقصد تو ایک یہ بھی ہے
مری گھٹن کا مداوا نہیں بخار کے پاس

ہمارے دور کے لوگوں کا خوف پختہ تھا
سو گیلا تولیا رکھتے نہیں تھے تار کے پاس

ابھی تو ہم نے دعا کو بھی ہاتھ اٹھائے نہیں
ہمارے قصے پہنچنے لگے ہیں دار کے پاس

علی زیرک

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button