آپ کا سلاماردو غزلیاتشاہین فصیح ربانیشعر و شاعری

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

شاہین فصیح ربانی کی ایک اردو غزل

جو اپنے یار سے درخواست کرنا
بہت ہی پیار سے درخواست کرنا

سدا شاداب کرداروں میں رکھے
کہانی کار سے درخواست کرنا

بہارِ زندگی رنگین کر دیں
لب و رخسار سے درخواست کرنا

پکڑ کر کھول دے پلکیں تمھاری
کسی بیدار سے درخواست کرنا

نہ جائیں گھر کی باتیں گھر سے باہر
در و دیوار سے درخواست کرنا

پرانی کو غلط کہنا غلط ہے
نئی اقدار سے درخواست کرنا

وطن پردیسیوں کی ہے محبت
سمندر پار سے درخواست کرنا

قلم کی بات رد کر دے جو دنیا
تو پھر تلوار سے درخواست کرنا

کریں افشا نہ کوئی راز تیرا
فصیح اشعار سے درخواست کرنا

شاہین فصیح ربانی

post bar salamurdu

شاہین فصیح ربانی

اصل نام شعیب ربانی - قلمی نام شاہین فصیحؔ ربانی - تاریخ پیدائش 13۔ اپریل 1965ء - جائے پیدائش: دینہ - تعلیم: ایم اے اردو، کراچی یونیورسٹی - شعری مجموعے - کوئی خواب ہمارا ہو (اردو پنجابی ماہیے) 2002ء - اگلے پَل کی طرف (غزلیات) 2006ء -

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button