آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمحمد رضا نقشبندی

ہو گیا جب زبان پر قابو

محمد رضا نقشبندی کی ایک اردو غزل

ہو گیا جب زبان پر قابو
کر لیا سب جہان پر قابو

سحر طاری کیا گویے نے
سُر پہ قابو ہے ، تان پر قابو

لوگ ادہار مانگ لیتے ہیں
کیجیے گا دکان پر قابو

خوب مارا ہے نفسِ امارہ
کر چکے جھوٹی شان پر قابو

آگ لگتی ہو جس سے بستی میں
کیجیے اٰس بیان پر قابو

محمد رضا نقشبندی

محمد رضا نقشبندی

محمد رضا المصطفے قلمی نام محمد رضا نقشبندی رہائش کلاس والہ تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button