فرمان خداوندی برحق ہے قرآن میں
حبیب خدا ﷺ نے بھی فرمایا فرمان میں
ہم کو اس دنیا میں بھیجا گیا ہے کیوں
نبی اور صحابہ کرام بنائے ہیں انسان میں
عبادت کرو اور حکم مانو اپنے رب تعالیٰ کا
یہ ہی فرق ہے حیوان اور ہم انسان میں
کیا ہم کرتے ہیں عمل اس کے احکامات پر
جھانک کر بتائیں ہم اپنے اپنے گریبان میں
نہ جانے کیا ہوگا ہمارا بروز محشر یاروں
کمزور پڑ گئے جو ہم اپنے ہی ایمان میں
اللہ تعالیٰ کی رسی کو چھوڑ دیا ہم نے
کیا رہا اب فرق یہودی اور مسلمان میں
خالی ہاتھ آئے تھے اور خالی ہاتھ ہے جانا
اعمال ہوں گے بس حشر کے میدان میں
بعض کینہ اور حسد سے دور رہو یاروں
جو ملا ہے شکر کرو لکھا ہے یہ قرآن میں
عاجزی اور انکساری کی زندگی یوسف
مضبوطی لاتی ہے اپنے ہی ایمان میں
یوسف برکاتی








