آپ کا سلاماردو غزلیاتایمان ندیم ملکشعر و شاعری

اک شورِ حزیں دل میں

ایک غزل از ایمان ندیم ملک

اک شورِ حزیں دل میں اُٹھا کافی دنوں سے!
اک شور جو اونچا ہے سماعت کی حدوں سے!

اس گھر کی ہر اک شے ہے پژمردۂ و ناخوش،
وحشت سی چھلکتی ہے دواروں سے نَلوں سے!

تھم جاۓ گی جب موسمِ ہجراں کی یہ بارش،
نکلیں گے بہت قصّے محبّت کے بِلوں سے!

اب ہم کو میسر نہیں دیدارِ نظر تو،
ہم دیکھیں گے اک دوجے کو اب اپنے دِلوں سے!

وہ شخص کہ جو میری محبت کا ہے محور،
وہ شخص ہی نالاں ہے مرے عشق و جنوں سے!

کچھ پل مجھے دنیا سے کہیں دور ذرا مِل،
کچھ پل تو گزاریں گے محبّت سے سکوں سے!

مخفی ہے تری آنکھ کی ان لال رگوں میں،
اک ہجر جو ظاہر ہے مری بکھری لَٹوں سے!

تسخیر کیے جاتے ہو آنکھوں سے مسلسل،
اک بار مرا نام تو لو اپنے لبوں سے!

ایمان ندیم ملک

post bar salamurdu

ایمان ندیم ملک

السلام و علیکم! میرا نام ایمان ندیم ملک ہےاور میں سرگودھا سے تعلق رکھتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button