پھول اتنے کہ دہائی صاحب
وہ چلی تو نظر آئی صاحب
سب نے اس شوخ کو مضمون کیا
ہم نے تصویر بنائی صاحب
اس نے پانی سے اٹھایا تھا خمیر
اور پھر آگ دکھائی صاحب
درج ہوتی ہے ہمیشہ کے لئے
زخم کی کار روائی صاحب
میں بھلا کب نظر آ سکتا تھا
اس نے آواز لگائی صاحب!
ڈاکٹر وحید احمد