- Advertisement -

ڈاکٹر عزیز فیصل کے اعزاز میں ایک شام

ہیریٹیج کلب سیالکوٹ

Heritage Club Sialkot

Dated : 18 January 2020

 ہیریٹیج کلب سیالکوٹ میں نامور مزاحیہ شاعر ڈاکٹر عزیز فیصل کے اعزاز میں ایک شام کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے اہتمام کا سہرا نامور شاعر ساجد ندیم کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے سیالکوٹ میں نئی طرز پر مشاعروں کا اہتمام کیا ہے۔ اس مشاعرے کی صدارت معروف قانون دان اور کالم نگار آصف بھلی نے فرمائی۔ مہمان خصوصی کی نشست پر بین الاقوامی شہرت کے حامل جدید لہجے کے شاعر شاہد ذکی جلوہ افروزتھے۔ دوسرے مہمان خصوصی ناروے سے تشریف لائے ہوئے نوجوان شاعر آفتاب وڑائچ تھے۔ مہمانان اعزازی میں گجرات سے تشریف لائے ہوئے شاعر عتیق الرحمان صفی، اسلام آباد سے طاہر فاروق بلوچ، سیالکوٹ سے اعجاز عزائی اور مظفر ممتاز شریک بزم تھے۔ نظامت کے فرائض محمد ایوب صابر نے ادا کیے۔
محمد ایوب صابر نے تمام شعرا کا تعارف پیش کیا۔ ساجد ندیم نے استقبالیہ کلمات میں تمام شعرا کو خوش آمدید کہا۔ ہیریٹیج کلب کے خوبصورت ہال میں شعرا نے بہترین کلام پیش کر کے ماحول گرما دیا۔ شاہد ذکی نے کہا مجھے آج کی محفل میں بہت لطف آیا ، انہوں نے ساجد ندیم کی کاوش کو سراہا۔ آصف بھلی نے کہا سیالکوت میں ادب کے فروغ کے لیے ایسی غیر روایتی نشستوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔ محمد ایوب صابر، عاصم ممتاز، افضل شریف صائم، دلشاد احمد، رفیق لودھی، رانا عثمان احامر، ساجد ندیم، اعجاز اعزائی، آصف علوی، ارشاد نیازی، ارشد اعوان،مظفر ممتاز، طاہر فاروق بلوچ، عتیق الرحمان صفی، آفتاب وڑائچ، عزیز فیصل اور شاہد ذکی نے اپنا کلام پیش کیا۔ ڈاکٹر شیراز، خطیب الرحمان اور وسیم سلہری کی شرکت نے محفل کی رونق دوبالا کر دی۔ تقریب کے آغاز پر مہمانان کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔ اس طرح یہ خوبصورت محفل اختتام پذیر ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
گمشدہ سائے کتاب کی رونمائی