اسلامی گوشہصدیق صائبنعتیہ کلام ﷺ

حضور ﷺ آپ کی ہستی نشانِ  رحمت ہے

نعت رسول مقبول ﷺ از صدیق صائب

حضورﷺ آپ کی ہستی نشانِ  رحمت ہے
حضورﷺ آپ کی بستی جہان ِ رحمت ہے

فراز عرش سے اونچا ہے اس لحد کا مقام
حضورﷺ آپ کا روضہ مکان ِرحمت ہے

حضورﷺ آپ کو کوثر خدا نے بخشا ہے
حضورﷺ آپ کا گھر ہی تو کان ِ رحمت ہے

زباں حجر کو، شجر کو حیات ملتی ہے
حضورﷺ آپ کے دم سے تو جان ِرحمت ہے

حضورﷺ آپ کی سنت ہے ہم قدم میرے
قدم قدم پہ جو ہوتا گمان ِ رحمت ہے

حضورﷺ آپ جو بولیں خدا ہی  بولتا ہے
خدا کے حکم سے کھلتی زبانِ رحمت ہے

جو سنگ باری کریں سو ان کے حق میں بھی
دعا کو ہاتھ اٹھانا ہی شانِ رحمت ہے

حضورﷺ آپ ہی رحمت ہیں سب جہانوں کی
کتاب حق میں یہ روشن بیانِ رحمت ہے

یہ ان کا ذکر بھی صائب نزول رحمت ہے
ظہور نعت کا لمحہ بھی آن ِرحمت ہے

صدیق صائب

Loading...
سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button