- Advertisement -

دوسری عالمی اُردو سخن کانفرنس

دوسری عالمی اُردو سخن کانفرنس چوک اعظم

دوسری عالمی اُردو سخن کانفرنس 2019ء چوک اعظم

بتاریخ: 10 فروری 2019ء بروز اتوار۔۔۔۔۔ بوقت: 11 بجے دن تا 5 بجے شام۔

بمقام: پائینیرز انگلش سکول، چوک اعظم (ضلع لیہ)۔ پنجاب

اُردو ادب کے فروغ اور کتاب بینی کے شوق کو اجاگر کرنے کے لیے تھل کے دل چوک اعظم میں مورخہ 10 فروری 2019ء کو ادارہ اُردو سخن پاکستان کے زیرِ اہتمام پائینرز انگلش سکول میں شاندار عالمی اُردو سخن کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس سے قبل 8 جنوری 2017ء کو ادارہ اُردو سخن پاکستان کے زیرِ اہتمام پہلی اُردو سخن کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس کی جملہ کارگزاری کوبعد ازاں کتابی شکل میں پیش کیا تھا۔ دوسری عالمی اُردو سخن کانفرنس چوک اعظم کا انعقاد عالمگیر شہرت کے حامل شاعر و ناول نگار ناصر ملک، پائنیزز انگلش سکول کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک محمد افضل اعوان اور انجینئر شبیر اختر قریشی نے کیا۔ ان کی معاونت محمد عمر شاکر، محمد ندیم اختر، خضر حیات ڈلو اور صفدر انصاری نے کی۔ یہ کانفرنس اپنی مدد آپ کے تحت کی گئی نہایت منظم، باوقار اور مدتوں یاد رہنے والی ادبی سرگرمی ہے۔ اس تقریب کیلئے بڑی عمدگی سے اسٹیج تیار کیا گیا اور مہمانوں اور شرکاء کی مجلس کا موسم کے مطابق بہترین اور آرام دہ انتظام کیا گیا۔

اُردو سخن کانفرنس میں ’’بک ایکسپو‘‘ کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے تحت نہ صرف اپنی مطبوعات خوبصورت انداز میں نمائش کیلئے رکھی گئیں بلکہ دیگر اداروں سے شائع ہونے والی کتب کی بھی نمائش کی گئی۔ مختلف قیمتوں کے لحاظ سے تین اسٹالز سجائے گئے جن پر 60 فیصد تک رعائت کے ساتھ کتب فروخت کی گئیں۔ کانفرنس میں شریک ہونے والے شعرا و ادبا کے علاوہ حاضرین نے بھی ان اسٹالز کا وزٹ کیا اور کتابیں خریدیں۔

اُردو سخن کانفرنس کا آغاز ایک گھنٹہ کی روایتی تاخیر کے ساتھ 12 بجے دن ہوا۔ صدارت کی مسند پر معروف شاعر جاوید احمد (کہوٹہ) براجمان ہوئے جبکہ مہمانِ اعزاز کی نشستوں پر امر روحانی (دبئی) اور عبدالغفور کشفی (انگلینڈ) بیٹھے۔ خصوصی مہمان میجر شہزاد نیر (گوجرانوالہ)، افضل خان (بہاولپور)، ڈاکٹر فرتاش سید (ملتان) اور محمد مظہر نیازی (میانوالی) نے اپنی نشستیں سنبھالیں۔ کانفرنس چار حصوں میں تقسیم کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
اشرف فغان کا ایک دلچسپ قصہ