آپ کا سلاماردو غزلیاتجیوتی آزاد کھتریشعر و شاعری
وفا کی راہ میں ایسے کمال کرتی ہوں
جیوتی آزاد کھتری کی ایک اردو غزل
وفا کی راہ میں ایسے کمال کرتی ہوں
نہ کوئی شکوہ نہ کوئی سوال کرتی ہوں
میں روز تاروں سے دامن سجاتی ہوں اپنا
بہت سلیقے سے اپنا خیال کرتی ہوں
یہ کب تلک یوں ہی نفرت کا کھیل کھیلو گے
میں لیڈروں سے یہی اک سوال کرتی ہوں
غموں کو اپنی میں غزلوں میں ڈھالتی ہوں بس
یہ دنیا والے کہے کہ کمال کرتی ہوں
اداسیوں سے صدا رکھ کے فاصلہ جیوتیؔ
میں ایسے زیست حسیں پر جمال کرتی ہوں
جیوتی آزاد کھتری