نگاہِ ہجر میں رنگِ ملال دیکھا ہے
پھر اپنی سانسوں میں رقصِ وصال دیکھا ہے
اُتر کے چاند میں وہ عکس مجھ سے کہتا ہے
کہیں پہ ایسا بھی حُسن و جمال دیکھا ہے
میں آگ اور وہ پانی کے بُت بناتا تھا
ہوس میں دستِ ہنر کا کمال دیکھا ہے
پھر آئینے میں ترا عکس ڈھونڈتے ہوئے شاذؔ
جنونِ عشق میں وحشت کا حال دیکھا ہے
شجاع شاذ