- Advertisement -

میں ریگ زار تھا چمک اٹھا درِ حضورِﷺ سے

ایک اردو نعتﷺ از بلال اسعد

میں ریگ زار تھا چمک اٹھا درِ حضورﷺ سے
مدام ہے جو فیض بھی ملا درِ حضورﷺ سے

کہ بے مراد و بے ثمر نہیں ہے اب مرا شجر
مری دعاؤں کا ہے سلسلہ درِ حضورﷺ سے

بھٹک رہی ہے کیوں یہاں وہاں زمیں ، زمان میں
ہر ایک ہوگا حل معاملہ درِ حضورﷺ سے

یہ لطف آرہا ہے جو مناظرِ حیات میں
ہوئی مری نگاہ آئنہ درِ حضورﷺ سے

جھجک رہے ہیں راستے میں اس لئے مرے قدم
کہ مٹ رہا ہے میرا فاصلہ درِ حضورﷺ سے

دریچہ ء گمان کِھل اٹھا درود کے سبب
غبار چھٹ گیا نگاہ کا درِ حضورﷺ سے

سحاب رحمتوں کا ہو مدام اس پہ عمر بھر
بلال جس کا بھی ہو واسطہ درِ حضورﷺ سے

بلال اسعد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ایک کالم از علی عبد اللہ ہاشمی