آپ کا سلاماردو غزلیاتڈاکٹر طارق قمرشعر و شاعری

ختم ہوتے نہیں سفر میرے

ایک اردو غزل از ڈاکٹر طارق قمر

ختم ہوتے نہیں سفر میرے
ساتھ چلتی ہے رہگزر میرے

وقت پر آنکھ کھُل گئی ورنہ
خواب ہوجاتے در بہ در میرے

ایک شب جنگ ٹال دی جائے
ابھی کچھ لوگ ہیں اُدھر میرے

زخم کرتے ہیں گفتگو تیری
اور ہنستے ہیں حال پر میرے

اپنے سائے سے بھی اُمید نہیں
سارے رستے ہیں بے شجر میرے

اور بھی عیب ہیں ابھی مجھ میں
اک نظر اور خوش نظر میرے

پھر کوئی حادثہ یقینی ہے
پھر چمکتے ہیں بال و پر میرے

زندگی تجربے بڑھاتی گی
لفظ بنتے گئے شرر میرے

ڈاکٹر طارق قمر

post bar salamurdu

ڈاکٹر طارق قمر

ڈاکٹر طارق قمر سینئر ایسو سی ایٹ ایڈیٹر نیوز 18 اردو لکھنئو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button