آپ کا سلاماردو غزلیاتشاہ دل شمسشعر و شاعری

دکھی دلوں کا سہارا جہاں میں کوئی نہیں

شاہ دل شمس کی ایک اردو غزل

دکھی دلوں کا سہارا جہاں میں کوئی نہیں
ہمارے درد کا چارا جہاں میں کوئی نہیں

گرے گا کون ترے در پہ آ کے میری طرح
کہ ایسا بخت کا مارا جہاں میں کوئی نہیں

یہ عشق ایسا سمندر ہے سوچ لو پہلے
کہ اس کا دوجا کنارا جہاں میں کوئی نہیں

کچھ اس لیے بھی خدا پر یقین پختہ ہے
سوائے اس کے ہمارا جہاں میں کوئی نہیں

ہنسی خوشی ہی جیو زندگی کے سب لمحے
پلٹ کے آیا دوبارہ جہاں میں کوئی نہیں

سنے گا کون تمہاری کسے پکارتے ہو
نہیں ہے شمسؔ تمہارا جہاں میں کوئی نہیں
دکھی دلوں کا سہارا جہاں میں کوئی نہیں
ہمارے درد کا چارا جہاں میں کوئی نہیں

گرے گا کون ترے در پہ آ کے میری طرح
کہ ایسا بخت کا مارا جہاں میں کوئی نہیں

یہ عشق ایسا سمندر ہے سوچ لو پہلے
کہ اس کا دوجا کنارا جہاں میں کوئی نہیں

کچھ اس لیے بھی خدا پر یقین پختہ ہے
سوائے اس کے ہمارا جہاں میں کوئی نہیں

ہنسی خوشی ہی جیو زندگی کے سب لمحے
پلٹ کے آیا دوبارہ جہاں میں کوئی نہیں

سنے گا کون تمہاری کسے پکارتے ہو
نہیں ہے شمسؔ تمہارا جہاں میں کوئی نہیں

شاہ دل شمس

post bar salamurdu

شاہ دل شمس

حافظ آباد, پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button