آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعلی کوثر

موج رود غم ہستی کو سہارا کر کے

علی کوثر کی ایک اردو غزل

موج رود غم ہستی کو سہارا کر کے
لوٹ پائے نہ کناروں سے کنارہ کر کے

اس نے ترتیب دیا آتشِ ہجراں کا طلسم
پھر ہمیں جھونک دیا اس میں اشارہ کر کے

حسن بخشا انہیں ناقابل تردید کیا
اس کی آنکھوں نے مناظر کو گوارہ کر کے

راہ دنیا سے بھی اور عشق کے صحرا سے بھی
لوٹ آیا ہوں خسارے پہ خسارہ کر کے

علی کوثر

post bar salamurdu

علی کوثر

میرا تعلق گوجرانولہ سے ہے - میں ملازمت پیشہ ہوں اور بیکن ہاؤس سے منسلک ہوں -

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button