- Advertisement -

گزرے دن رات بھول جاتے ہیں

منزہ سیّد کی ایک اردو غزل

گزرے دن رات بھول جاتے ہیں
لوگ ہر بات بھول جاتے ہیں

جن کی عزت کرو وہی اکثر
اپنی اوقات بھول جاتے ہیں

لوگ زر کو سلام کرتے ہیں
پیشہ و ذات بھول جاتے ہیں

جن کے کاندھوں پہ بوجھ ہو گھر کا
ان کو دن رات بھول جاتے ہیں

ٹوہ لیتے ہوئے کسی کی ہم
اپنی حرکات بھول جاتے ہیں

ظاہری حسن دیکھنے والے
حسنِ عادات بھول جاتے ہیں

جن کو مل جائے پیار کٹیا میں
وہ محلات بھول جاتے ہیں

منزہ سیّد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
عزیز نبیل کی ایک اردو نظم