کیا کرتے ہو؟
جی، روبوٹ بناتا ہوں
کیا بولا، روبوٹ بنانا۔۔؟ جھوٹ نہ بولو، مجھے یقین نہیں آتا
آ جائے گا، اتنی بھی کیا جلدی ہے ؟
(آج اس بات کو ایک مہینہ گزر گیا ہے
میرے سامنے کرسی پر اک مرجھایا چہرہ ہے
فروری ہے
اور تیز ہوا نے منظر میں عجلت بھر دی ہے
اور ہوا میں ڈھیر نمی
اس کے گرتے آنسوؤں سے در آئی ہے )
تمہیں پتا ہے
تم سچ کہتے تھے
واقعی تم روبوٹ بناتے ہو
اور روبوٹ بناتے بناتے بھول گئے ہو
انسانوں میں دِل ہوتا ہے !
راز احتشام