آپ کا سلاماردو غزلیاتسیدہ فرح شاہشعر و شاعری
ہجوم۔ عاشقاں اب تک لب۔ دریا سلامت ہے
ایک اردو غزل از سیدہ فرح شاہ
ہجوم۔ عاشقاں اب تک لب۔ دریا سلامت ہے
ابھی پانی ہے آنکھوں میں ابھی گریہ سلامت ہے
شکستہ ہوں مگر پھر بھی یہ خال و خد نہیں بدلے
خدا کا شکر ہے اب تک مرا چہرہ سلامت ہے
محبت وہ کسوٹی ہے جو فورا جانچ لیتی ہے
کوئی کتنا مکمل ہے کوئی کتنا سلامت ہے
مری غزلیں مری نظمیں،مری صبحیں،مری شامیں
میں جس میں سانس لیتی ہوں وہ ہر رشتہ سلامت ہے
بہت آزار جھیلے ہیں مگر صد شکر ہے پھر بھی
مری آواز قائم ہے میرا لہجہ سلامت ہے
سیدہ فرح شاہ