وہ تو میرے پاس ہے مرے دل
تُو پھر بھی اُداس ہے مرے دل
دُکھ اُس سے چُھپا نہیں رہے گا
وہ چہرہ شناس ہے مرے دل
اُس کی وفا ساتھ چل رہی ہے
یا میراقیاس ہے مرے دل
تُو دکھ سے لِپٹ لِپٹ رہا ہے
کیا تجھ کو یہ راس ہے مرے دل
صحرا ہے غموں کا شاذؔ جس میں
اک آگ سی پیاس ہے مرے دل
شجاع شاذ