- Advertisement -

سلام اردو براؤزنگ زمرہ

شوکت صدیقی

معروف ناول و افسانہ نگار شوکت صدیقی لکھنو جیسے شہر میں 20 مارچ 1923 ء کوپیدا ہوئے ۔ اسلامیہ ہائی سکول لکھنو سے میٹرک پاس کیا۔ ایف اے اور بی اے بطور پرائیویٹ امیدوار پاس کرنے کے بعد لکھنو یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات کیا اور پھر ماہنامہ ’’ترکش‘‘ لکھنو میں بطور ایڈیٹر ملازمت کا آغاز کیا۔ آپ ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئے ۔ کراچی میں 1952ء میں ثریا بیگم سے شادی ہوئی۔علم و ادب سے وابستگی کے باعث کم عمری میں ہی’’کون کسی کا‘‘ جیسی مختصر کہانی سے لکھنے کا آغاز کیا اور پھر لکھتے ہی چلے گئے ،شوکت صدیقی نے اگرچہ افسانے ، کہانیاں اور کالم لکھنے کے علاوہ شاعری بھی کی لیکن ناولوں نے انہیں غیر معمولی شہرت دی اور وہی ان کی پہچان بنے ۔جن میں دو ناولوں نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔
خدا کی بستی کو اردو ادب میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ اسے اب تک دنیا کی 64 زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے ، یہ نہ صرف فروخت کے لحاظ سے قابل ذکر ہے ، بلکہ جب 70 کی دہائی میں پی ٹی وی نے اس کا سیریل بنایا تو اس کی مقبولیت کاجو عالم تھااس کی مثال دینا مشکل ہے ۔