فہمیدہ ریاض

فہمیدہ ریاض پاکستانی ترقی پسند ادیبہ، شاعرہ، سماجی کارکن برائے حقوق انسانی و حقوق نسواں تھیں۔ فہمیدہ ریاض کی ولادت 28 جولائی 1946ءکو میرٹھ کے ایک تعلیمی خاندان میں ہوئی۔ اس وقت میرٹھ برطانوی حکومت کا حصہ تھا۔ ان کے والد ریاض الدین احمد ایک تعلیم پسند شخص تھے۔وہ صوبہ سندھ میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں مصروف تھے۔ ان کے والد کا تبادلہ ہو گیا اور وہ لوگ حیدرآباد میں مقیم ہوگئے۔ ابھی ان کی عمر چار برس ہی تھی کہ والد صاحب کا انتقال ہو گیا اور والدہ نے ان کی پرورش کی۔ انہوں نے ایام طفولت میں اردو، سندھی زبانیں سیکھ لیں۔ اس کے بعد فارسی سے بھی شناسائی حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ ریڈیو پاکستان سے منسلک ہوگئیں۔
فہمیدہ ریاض کی مشہور تصانیف میں گوداوری، خط مرموز اور خانہ آب و گل شامل ہیں۔ 15 ادبی کتابوں کی مصنفہ کی پوری زندگی تنازعات سے گھری رہی ۔ انہوں نے شاہ عبد اللطیف بھٹائی اور شیخ ایاز کی کتابوں کا سندھی زبان سے اردو میں ترجمہ کیا ۔وہ 22نومبر 2018ءکو جہان فانی سے رخصت ہو گئیں۔

Back to top button