آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعری

ظلم کرتے ہو اک زمانے سے

ایک اردو غزل از افروز عزیز

ظلم کرتے ہو ک زمانے سے
باز آجاؤ دل دکھانے سے

جب پتہ ھے کہ ٹوٹنا ھے اسے
فایٔدہ کیا ھے دل لگانے سے

اسکو کچھ پتہ ھی نہیں اپنا
حل پوچھو نا تم دیوانے سے

ہاتھ خالی ھی لوٹ جانا پڑا
کتنی امید تھی زمانے سے

اب تو یادیں بھی ہو رہیں دھندلی
لوٹ آو کسی بہانے سے

خوب آنسو بھائے ہیں عزیز
زخم لگتے ہیں مسکرانے سے

افروز عزیز

افروز عزیز ایم. اے. ہندی اور سماج شاستر. Rtd. Child Development Project Officer ہندی میں کہانیاں لکھتی ہوں اور اردو میں شاعری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button