آپ کا سلاماختصاریئےاردو تحاریر

مسکراہٹ کے رنگ

ازقلم: معطر عقیل کراچی

زندگی کے ہر موڑ پر نئے رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں۔کبھی خوشی،کبھی غم،کبھی اپنائیت،کبھی جدائی تو کبھی آنسو اور کبھی مسکراہٹ ۔۔یہ سارے ہی رنگ زندگی میں اپنی الگ حیثیت رکھتے اور انسان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ان سب میں سب سے منفرد رنگ "مسکراہٹ” کا ہوتا ہے جو ہر رنگ پر حاوی ہوجاتا ہے اور یہ رنگ انسان کی زندگی پر چار چاند لگا دیتا ہے۔
کہتے ہیں کہ مسکراہٹ آپ کا قیمتی سرمایہ ہے جو آپ کو بھرپور اور روشن زندگی کی طرف لاتا ہے
فرماں رسولِ خدا ہے کہ
"مسکراہٹ صدیقہ ہے”
مسکراہٹ نہ صرف انسان کی شخصیت کو نکھارتی ہی بلکہ زندگی کے ہر معاملات میں بہترین کردار ادا کرتی ہے کیونکہ مسکراہٹ دل جیتنے کا ہنر رکھتی ہے اور ہر کرواہٹ کو ختم کردیتی ہے۔
مسکراؤ کے ہر غم کو مات ہوسکے۔
انسان کی سچی اور محبت بھری مسکراہٹ اس دوا سے بہتر ہے جو ہزاروں روپے خرچ کر کے لیے جائے۔ مسکراہٹ اپنے اندر ہر شے کو چھپا کر انسان کو مطمئن کر دیتی ہے۔
یقین جانیے آپ کی مسکراہٹ خدا کا سب سی حسین تحفہ ہے جو نہ صرف آپ کو بلکہ آپ کے اپنوں کو بھی محفوظ محسوس کروا کر اپنائیت کا احساس پیدا کرتی ہے اس لے خوش رہیں ہنستے مسکراتے رہیں اور مسکراہٹ کو دوسروں کی تسکین کا باعث بنائیں اور چلتے پھرتے صدقے دینے کا مفت ثواب حاصل کریں۔ آپ کی مسکراہٹ ہی آپ کی مطمئن اور کامیاب زندگی کی علامت ہے.

معطر عقیل

معطر عقیل

معطر عقیل ،کراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سلام اردو سے منتخب سلام
علامہ اقبال کی ایک نظم