آپ کا سلاماسلامی گوشہنعتیہ کلام ﷺوصال عباسی

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

وصال عباسی کی ایک اردو نعت مبارکہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں
رنگ سوکھے ہوۓ اشجار میں آجاتے ہیں

سرمٸی رنگ شفق پھیلےفصیلِ شب پر
ان کے صدقے مری گفتار میں آجاتے ہیں

یہ عطا ان کے کرم کی ہے کہ ہم جیسے بھی
قریہء مدحتِ سرکار میں آجاتے ہیں

روشنی صبح افق سے سر خم آتی ہے
حرف جب نعت کے انوار میں آجاتے ہیں

نقش دل اسم محمد جو سجا لیتے ہیں
نخل صحرا سے وہ گلزار میں آ جاتے ہیں

وصال عباسی

post bar salamurdu

وصال عباسی

نام ظاہرالرحمن - تخلص وصال عباسی - تحصیل لورہ - ضلع ایبٹ آباد کے پی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button