- Advertisement -

سلام اردو براؤزنگ زمرہ

فاخرہ بتول

فاخرہ بتول نے ، اپنے کلام میں سنجیدہ مگر پُر وقار لہجہ لا کر خوبصورتی کے ساتھ کشش پیدا کی ہے۔ کمال کی شخصیت جتنی خوبصورت ہے، اُتنی اُن کی شاعری بھی خوش نُما ہے۔ زندگی سے محبت انسانیت سے پیار آپکی غزلوں کی خصوصیت ہے۔
فاخرہ بتول نقوی ایک بہترین شاعرہ ہیں جن کا زمانہ معترف ہے۔ فاخرہ بتول نے مجازی اور مذہبی شاعری میں اپنا خصوصی مقام حاصل کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ فاخرہ بتول کی 18 کتب زیور اشاعت سے آراستہ ہو چکی ہیں جو انکی انتھک محنت اور شاعری سے عشق کو واضح کرتا ہے۔ فاخرہ بتول کو شاعری اور ادب میں بہترین کارکردگی پر 6 انٹرنیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔ فاخرہ بتول کو سال 2017 کی بہترین شاعرہ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ اس دنیا کے لئے باعث فخر ہے۔ ورلڈ نیشن رائیٹرز یونین میں “دی بیسٹ پوئیٹ آف دی ورلڈ 2017“ دیا گیا ہے۔