شاعر علی شاعر
شاعر علی شاعر 20 جون 1966ء کو ملتان شہر میں پیدا ہوئے۔ میٹرک 1985ء میں گورنمنٹ پائلٹ اسکینڈری اسکول، ملتان سے کیا اور دورانِ میٹرک شاعری کا آغاز کیا۔ اس کے بعد ملتان سے ہجرت کر کے کراچی آ گئے۔ کراچی سے ایم۔اے اور ایم۔ ایڈ کے امتحانات پاس کر کے اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں۔
شاعر علی شاعر کی تصانیف میں 11 شعری مجموعے، 9 حمدیہ و نعتیہ مجموعے، 10 تنقیدی کتب، 10 افسانوی مجموعے اور ناول اور 11 کتابیں بچوں کے ادب کی شائع ہو چکی ہیں۔
اس کے علاوہ 100 سے زیادہ کتابیں ترتیب و تالیف و مدون کر چکے ہیں۔
ان کی فن و شخصیت پر ایم اے اور ایم فل سطح کے 8 تحقیقی مقالات لکھے جا چکے ہیں جو کہ کتابی شکل میں بھی شائع ہو چکے ہیں۔
5 ادبی تنظیموں کے بڑے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ فی زمانہ بزمِ رنگِ ادب کے بانی و صدر، کتابی سلسلہ رنگِ ادب کے مدیرِ اعزازی اور رنگِ ادب پبلی کیشنز، کراچی کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں ۔
ادبی کاموں پر آج تک 9 ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔
اپنے رسالے رنگِ ادب کے 12 خصوصی شمارے شائع کر چکے ہیں اور رنگِ ادب پبلی کیشنز کی مطبوعات اور مصنفین کو سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے 20 اعزازات سے نوازا جا چکا ہے ۔
