آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریطارق جاوید

اپنے جذبات کی تدفین کیا کرتا تھا

طارق جاوید کی ایک اردو غزل

اپنے جذبات کی تدفین کیا کرتا تھا
تری ہر بات پہ امین کیا کرتا تھا

اب وہ بڑھ کر مجھے سینے سے لگائے کیوں کر
کل تلک میری جو توہین کیا کرتا تھا

حالت ہجر میں جب سانس اکھڑتی تھی مری
خود پہ دم سورہء یسین کیا کرتا تھا

آج بے تاب اسے دیکھ کے حیران ہوں میں
جو مجھے صبر کی تلقین کیا کرتا تھا

طارق جاوید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button