- Advertisement -

منافقت سے بھری محبت

ناہید فاطمہ کا ایک اردو کالم

منافقت سے بھری محبت

"منافق” نفق سے ماخوذ ہے جس کا معنی سرنگ ہے اور بعض نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ لومڑی اپنی بل کے دو منہ رکھتی ہے. ایک کا نام نافقاء اور دوسرے کا نام قصعاء ہے. ایک طرف وہ داخل ہوتی ہے اور جب شکاری اس کا تعاقب کرتا ہے تو وہ دوسری طرف سے نکل جاتی ہے..اور اگر کوئی دوسری جانب سے اس کا تعاقب کرتا ہے تو وہ پہلے سوراخ سے نکل جاتی ہے. اس کے ایک سوراخ کا نام نافقاء ہے اس سے "منافق” ماخوذ ہے. اس کے بھی دو پہلو ہیں. ایک کفر جو اس کے دل میں ہے. دوسرا ایمان جو اس کی زبان پر ہے. اگر اسے کسی طرح نقصان کا اندیشہ ہو تووہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرنے لگتا ہے اور اگر اسلام کے باعث اسے کوئی تکلیف پہنچ رہی ہو تو وہ فورا اپنے کافر ہونے کا اعلان کر دیتاہے.(علامہ ابن منظور افریقی رحمتہ الله)
منافق کی تین نشانیاں !
حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: منافق کی تین نشانیاں ہیں-
جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے-
جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے-
اور جب اس کے پاس امانت رکھوائی جائے تو اس میں خیانت کرے-
آجکل کی محبت بھی ایسی ہی ہے اگر دو لوگ ایک دوسرے سے محبت کا دعوی کرتے ہیں تو ان میں سے ایک ضرور دوسرے کو محبت کے نام پہ دھوکہ دے رہا ہوتا ہے..
محبت الله کی طرف سے دلوں میں اترتی ہے یہ کبھی خود سے نہیں ہو جاتی. یہ ایک بہت خوبصورت احساس کا نام ہے. آپ محبت میں دوسروں کے دکھ درد کو محسوس کر سکتے ہیں …
جو محبت خود کسی سے کی جاتی ہے وہ محبت ہوتی ہی نہیں ہے وہ اصل میں دھوکہ ہی ہوتا ہے….
محبت میں تو عزت کی جاتی ہے نہ کہ برباد کیا جاتا ہے. ایک دوسرے کی عزت کا احترام کیا جاتاہے،کہ جان جاتی ہے جائے پر عزت باقی رہنی چاہیئے..
آجکل تو محبت کے درپردہ عزت سے کھیل کے لڑکی کو استعمال کیا جاتا ہے…
آجکل کے لوگ ٹائم پاس کے لیے محبت کرتے ہیں اور لڑکیوں کو محبت کے نام پہ بے وقوف بناتے ہیں.بہت سی لڑکیاں بےوقوف بن بھی جاتی ہیں کیونکہ لڑکیاں دل سے محبت کرتی ہیں دماغ سے نہیں جبکہ بہت سے مرد حضرات دماغ سے محبت کرتے ہیں…جہاں کہیں کوئی خوبصورت لڑکی نظر آئی فورا اس کی محبت کے دل دادا بن جاتے ہیں اس کے دیوانے ہوجاتے ہیں اور جب ٹائم پاس ہوجاتا یا کوئی اور خوبصورت چہرہ نظر آیا اس کے پیچھے ہو لیے..
خواتین میں بھی کچھ ایسی ہوتی ہیں جو محبت کو وقتی کھیل سمجھتی ہیں سنجیدہ نہیں لیتی ہیں. لیکن بہت سی لڑکیاں محبت کو اپنا سب کچھ سمجھ لیتی ہیں. محبت میں پاگل پن کی حد تک پہنچ جاتی ہیں…
میری ان لڑکیوں سے بہت موءدبانہ سی گزارش ہے کہ سوچ سمجھ کے مبحت کریں ہر ایک شخص اعتبار کے قابل نہیں ہوتاجیسے ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی اس لیے ہر کسی پہ اعتبار نہیں کیا جا سکتا.
لڑکیوں کی عزت سےپورے خاندان کی عزت جوڑی ہوتی ہے اس لیے آج آپ کا سمجھ داری سے اٹھایا ہوا قدم کل آپ کو ذلت اور رسوائی سے بچا سکتا ہے….
محبت ہمیشہ دل سے کی جاتی ہے اور دل سے آپ سوچنے سمجھنے کا کام نہیں لے سکتے یہ تو دماغ کا کام ہے نا!
محبت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ "محبت تو اندھی ہوتی ہے”
یہ بات ٹھیک ہے جب محبت ہو جاتی ہے پھر واقعی اس کے آگے کچھ نظر نہیں آتا لیکن لڑ کیوں کو سمجھ داری سے کام لینا ہو گا اس سے پہلے کہ کوئی محبت کے نام پہ آپ کی عزت سے کھیل کے چلا جائے..
عورت کی عزت بہت نازک ہوتی ہے یہاں ہر دفعہ عورت کو ہی برا سجھا جاتا ہے وہ قصور وار ہو یا نہ ہو..
مردوں کی محبت منافقت سے بھری ہوتی ہے وہ محبت تو کر سکتا ہے لیکن جب اپنانے کی باری آتی ہے تو اسے اپنی مجبوریاں یاد آجاتی ہیں وہ بات بات پہ جھوٹ بولنے لگتا ہے اسے وہ سارے وعدے بھول جاتے ہیں جو اس نے محبت کے نام پہ کبھی کیے تھے اور آخر میں وہ محبت بھی اتنی آسانی سے بھول جاتا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا اور وہ لڑکی کو محبت کی راہ میں ہمیشہ کےلیے رونےاور تڑپنے کے لیے اکیلا چھوڑ کر چلا جاتا ہے جب لڑکی کو اس کی شدید ضرورت ہوتی ہے…
تو مرد ہوا نا منافق اور اس کی محبت منافقت سے بھری ہوئی..
حدیث میں منافقت کی جو نشانیاں بتائی گئی ہیں وہ سب آجکل کی محبت میں اور آجکل کے مرد میں پائی جاتی ہیں..
میری دعا ہے کہ الله پاک سب لڑکیوں کی عزتوں کی حفاظت فرمائے ، انھیں ہمیشہ ذلت اور رسوائی سے بچائے رکھے آمین ثم آمین!

ناہید فاطمہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
حمد باری تعالٰی از ناہید فاطمہ