- Advertisement -

اکیس توپوں کی سلامی

ناصر جعفری کا ایک اردو کالم

اکیس توپوں کی سلامی

میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ عدالتوں میں جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ کیسے ثابت کیا جاتا ہے کل یہ راز میرے پہ ایک ٹی وی شو دیکھنے کے بعد عیاں ہوا کہ ہمارے ملک کے چند چوٹی کے وکلاء اپنی برادری کو بچانے کے لیے کیسے دروغ گوئی سے کام لے رہے تھے یہی کہ وکلاء کا تو پرامن احتجاج تھا پہلے پتھر ہسپتال کے عملے کی طرف سے پھینکے گے جس کے ری ایکشن میں یہ تھوڑ پوڑ اور ماڑ پیٹ کی گئی میں آپ کے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے فن کی داد دیتا ہوں ہسپتال کے عملے کو مورد الزام ٹھہرانے پہ مجھے ایک تاریخی واقعہ یاد آ رہا ہے مسلمانوں کی ایک آپس کی جنگ میں ایک صحابی شہید ہو گئے جن کے بارے میں حضور اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تھا کہ انہیں مسلمانوں کا ایک باغی گروہ شہید کرے گا واویلا مچ گیا کہ شہید کرنے والا گروہ باغی ہے تو انہوں نے کہا کہ باغی ہم نہیں وہ ہے جو انہیں لے کے آیا تھا جی بالکل اسی طرح قصور وار حملہ کرنے والے تھوڑے تھے قصور وار تو وہ تھے جو مر گئے وہ ہسپتال آئے ہی کیوں تھے زیادہ دکھ مجھے ان احباب پہ ہو رہا ہے جنہیں میں اپنا نظریاتی دوست سمجھتا تھا کہ انھوں نے تو ہمیشہ حق کا ساتھ دیا انسانی حقوق کا ان سے بڑا علمبردار کوئی نہیں ہے جو انسان تو کجا حیوانوں کے حقوق پہ بھی لیکچر دیتے ہوئے تھکتے نہیں ہیں پی آئی سی کے واقعے پر انسانی حقوق کو پس پشت ڈال کر اپنی برادری کا ساتھ دینے پر میں انھیں 21 توپوں کی سلامی دیے بغیر نہیں رہ سکتا

ناصر جعفری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
تسلیم اکرام کی سوانح حیات