- Advertisement -

سلام اردو براؤزنگ زمرہ

اے حمید

اے حمید (پیدائش: 25 اگست 1928ء- وفات: 29 اپریل 2011ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف ناول نگار، افسانہ نگار، مزاح نگار اور ڈراما نویس تھے جو اپنے ڈرامے عینک والا جن کی وجہ سے مشہور و معروف ہیں۔
عبد الحمید کے افسانے جذبہ محبت اور فطرت کی خوبصورتی کو باہم ایک کرکے ماورائی فضا ترتیب دیتے ہیں۔ یہ خود سپردگی کے نشے میں سرشار اپنی نوع میں بہت معتبر ہیں۔ اور اس کے افسانوں کی سحر انگیز فضاؤں میں ادھوری ناکام محبتوں کی مدھر سریں اور رومانی یادیں بڑی ہی الگ اور منفرد ہیں۔ جو صرف اے حمید کی انفرادیت ہے۔