تجھے اپنے دل میں بسائیں گے ہم
دل و جان تجھ پہ لٹائیں گے ہم
محبت نہ ہوگی کبھی دل سے کم
تجھے عمر بھر یونہی چاہیں گے ہم
ہتھیلی پہ سرسوں جماتے ہو کیوں
ملا وقت جیسے ہی آئیں گے ہم
خبر تک نہ ہوگی تجھے ہم نشیں
ترے دل کو ایسے چرائیں گے ہم
کبھی یہ نہ سوچا تھا غضنی میاں
کہ چاہت میں صدمے اٹھائیں گے ہم
غضنفر غضنی