آپ کا سلامارشاد نیازیاسلامی گوشہنعتیہ کلام ﷺ

عاصیوں نے کہا خاتم الانبیاءﷺ

ایک اردو نعتﷺ از ارشاد نیازی

عاصیوں نے کہا خاتم الانبیاءﷺ
المدد مصطفی خاتم الانبیاءﷺ

کتنے دن سے ہے ہم پہ مقفل ہوا
آپ کا در کھلا , خاتم الانبباءﷺ

اس قدر ان وباؤں کے شر شور میں
آپ کا آسرا خاتم الانبیاءﷺ

آپ کے بعد کوئی نہ آیا نبی
اس پہ ایماں مرا خاتم الانبیاءﷺ

ختم کرتا ہے تیرہ شبی کی کسک
یعنی نورِ خدا خاتم الانبیاءﷺ

دیکھ کر گریہ ء چشم تھمنے لگا
چہرہ ء والضحی خاتم الانبیاءﷺ

آپ کی جالیوں سے ہے لپٹا ہوا
عشق مدحت سرا خاتم الانبیاءﷺ

اشک روتا ہوا ہجر دیوار پر
صبر کا آئنہ , خاتم الانبیاءﷺ

کیا کروں پاؤں زنحیر کرتی ہوئی
ظلمتوں کی گھٹا, خاتم الانبیاءﷺ

آنکھ کی پتلیوں پر ہے گریہ کناں
پیاس کی انتہا , خاتم الانبیاءﷺ

نورِ خالق ہیں جو یعنی حسنین اور
فاطمہ , مرتضی, خاتم الانبیاءﷺ

میں نے سمجھا مودت کا پہلا سبق
پڑھ حدیثِ کساء , خاتم الانبیاءﷺ

عزتیں شہرتیں رزق میں برکتیں
آپ کی سب عطا , خاتم الانبیاءﷺ

مضطرب غمزدہ ہم گنگاروں کی
دست بستہ دعا, خاتم الانبیاءﷺ

اس برس تو مرا نام شامل کریں
جا رہا قافلہ , خاتم الانبیاءﷺ

رب کا فرمان میرے لیے ہو گیا
آپ نے جو کہا , خاتم الانبیاءﷺ

بیوفاؤں سے کرتا نہیں ہے کوئی
آپ کرتے وفا , خاتم الانبیاءﷺ

ہو نگاہِ کرم آخرش آپ کا
میں برا کہ بھلا , خاتم الانبیاءﷺ

دیکھیے نا! مرے دل کو درپیش ہے
اک نئی کربلا , خاتم الانبیاءﷺ

کیسے ملتا کہ رب نے بنایا نہیں
دوسرا آپ سا , خاتم الانبیاءﷺ

آپ سب سے الگ شان والے نبی
آپ سب سے جدا, خاتم الانبیاءﷺ

آپ کے پاک نعلین کو چومتا
مل گیا راستہ, خاتم الانبیاءﷺ

آپ کو چھوڑ کر اور کسی سے کبھی
کب مرا رابطہ , خاتم الانبیاءﷺ

جب دیا تو خدا نے سنی التجا
آپ کا واسطہ , خاتم الانبیاءﷺ

ہاتھ باندھے ہوئے آپ کے روبرو
ملتجی ہے کھڑا , خاتم الانبیاءﷺ

دے رہا ہے فقیروں کو کب سے صدا
شہرِ جود و سخا خاتم الانبیاءﷺ

پوچھیے مجھ گنہگار کا آسرا
میں کہوں برملا , خاتم الانبیاءﷺ

غمزدہ اور پریشان امت ہوئی
وقت ایسا کڑا , خاتم الانبیاءﷺ

دل میں ارشاد کے پھیلتا جا رہا
ہجر کا سلسلہ, خاتم الانبیاءﷺ

ارشاد نیازی

Loading...
سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button