آپ کا سلاماردو شاعریاردو غزلیات

جَب سے تیرے پیار کے دیوانے بنے ہیں

ایک اردو غزل از نعمان حیدر

 

جَب سے تیرے پیار کے دیوانے بنے ہیں

جَہاں بھر کی نظروں کے ہم نشانے بنے ہیں

جِس طائر کو سکوں نہ ملے اُسی کیلئے

ہم راتوں کے پہروں کے آشیانے بنے ہیں

وفا کی ہے وفا کے اصولوں پہ آج بھی ہم

مخلوقات کیلئے مثل ِ زمانے بنے ہیں

ہم سادہ دِل جو اُن پہ اُمیدیں لگا کر

خودی پھر غموں کے گھرانے بنے ہیں

خیال یار میں ڈوب کر اے!! دِل ہم تو

کیا خوب کہ اپنوں میں بھی بیگانے بنے ہیں

جب سے تیری یادوں کی اسیر میں ہوں

میرے ہر خواب بھی اب سوہانے بنے ہیں

لب پہ کوئی نام نہ وفا کی کرن ہے

ہم ایسے تیرے عشق کے نشانے بنے ہیں

اے زندگی !! تیری شمع ِعلمی کو اُجالنے کیلئے

”حامیؔ“ ہم اُسی شمع کے پروانے بنے ہیں

نعمان حیدر حامی

نعمان حیدر حامی

تحریر شاعر و کالم نگار نعمان حیدر حامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button