ارے صاحب
ارے صاحب کبھی
یہ بھی خیال آیا
کہ مے خانے کے
رخ پر پے تمھارا گھر
یہ مسجد بھی
تمھارے گھر کے راستے
میں ہی آتی ہے
تمھیں بنت عنب ملنا
بہت آسان ہے صاحب
اگر سوچو خدا کے سامنے
یہ سجدہ ریزی بھی
بڑی آسان ہے صاحب
مگر یہ فیصلہ اتنا نہیں آساں
خدا کو سجدہ کرنا
یا شراب بد مزہ پینا
ذرا سوچو حساب اک دن تو دینا ہے
ذرا سوچو خدا کو جواب اک دن تو دینا ہے
دعا علی