کسی نے سخن کو تماشا کہا تھا
مگر اُس قلم میں صدی کی فغاں ہے
کسی نے یہ شاہیں قفس میں رکھا تھا
مگر اب قفس ہی اسے اک جہاں ہے
کسی کے اشارے پہ جینا نہ چاہا
خودی ہی ہمارے دلوں کی اماں ہے
بلندی کسی کی وراثت نہیں ہے
مسافر تھکا بھی مگر پھر رواں ہے
نبی ﷺ کی محبت دلوں میں جگائی
مگر اب وفا کا کڑا امتحاں ہے
نہ نقشے نہ پرچم نہ سرحد بنی تھی
مگر اُس قلم میں وطن کا نشاں ہے
زباں پر سدا ہے فقط نامِ اقبال
ہمارے عمل میں وہی اب کہاں ہے
حسنؔ نے خودی کی کہانی لکھی تھی
قلم نے کہا: تُو ابھی خود نہاں ہے
میر حسن