ملک عظیم ناشاد اعوان کی تصنیف

تحریر : سہیل احمد صمیم

"ملک عظیم ناشاد اعوان کی تصنیف "ہزارہ میں اقبالیاتی ادب

خطۂ ہزارہ بھی اپنے چشموں، پہاڑوں اور زرخیز ذہنوں کے ساتھ فکرِ اقبال سے ہمیشہ ایک فکری، روحانی اور اقبال شناسی کی وجہ قابلِ ذکر رہا ہے۔ ملک عظیم ناشاد کی تصنیف "ہزارہ میں اقبالیاتی ادب” اسی تاریخی اور علمی رابطے کی ایک مستند اور شاندار دستاویز ہے۔
ملک عظیم ناشاد نے اس کتاب کے ذریعے ہزارہ میں اقبال شناسی کی دیرینہ اور گہری روایت کو نہ صرف زندہ کیا ہے بلکہ اسے عالمی و قومی ادبی منظر نامے پر ایک ممتاز مقام بھی عطا کیا ہے۔ انہوں نے انتھک تحقیق اور جستجو سے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ ہزارہ کی مٹی فکرِ اقبال کی تفہیم اور ترویج میں کسی سے پیچھے نہیں رہی۔
اس کتاب میں خطے کے جید ادیبوں اور ناقدین کے وہ مقالے جو علامہ کی شاعری، سیاست اور فلسفے پر لکھے گئے، انہیں ایک جگہ ترتیب دے کر ان کی ادبی قدر و قیمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ "ہزارہ میں اقبالیاتی ادب” محض ایک کتاب نہیں، بلکہ ہزارہ کے علمی وقار اور علامہ اقبال سے اس کے روحانی رشتے کی ایک ایسی جاوداں داستان ہے۔ ملک عظیم ناشاد اعوان کو بہت بہت مبارکباد

سہیل احمد صمیم

سہیل احمد صمیم

سہیل احمد صمیم (اردو اور ہندکو شاعر/ادیب)۔ تعلیمی قابلیت: بی بی اے آنرز (ایچ آر ایم)، ایل ایل بی اور ایم اے اردو گولڈ میڈلسٹ۔ شائع شدہ کتاب کا نام: اِلی النُور (نعتیہ شاعری)۔ زیرِ طبع کتب۔ 1. لایزال (دوسرا نعتیہ مجموعہ )۔ 2. خواب کہاں جاتی ہیں (اردو شعری مجموعہ ) 3. ہزار میں فارسی زبان و ادب کی روایت (تحقیق) دیگر حوالہ جات کالم نگاری : ادبی، تحقیقی اور تخلیقی مضامین مختلف ادبی رسائل اور پلیٹ فارمز میں شائع ہو تے رہتے ہیں۔ آپڑی ہندکو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بانی بھی ہیں جہاں ہندکو زبان و ادب کی ترویج و ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔