ہر مو سم ہر رُت میں سچے
خوشبو پھول پرندے بچے
رنگ کے لہجے تتلی تتلی
پھول کی لے میں خوشبو خوشبو
رات کی رانی دن کا راجہ
چمپا ، بیلا ، گیندا ، سنجد
دھوپ سمے یا چاند کی رت میں
سب کو بھائیں گیت سنائیں
امن ، محبت ، جنگ سے نفرت
جنگ سے نفرت، امن، محبت
ہر مو سم، ہر رت میں سچے
خوشبو، پھول،پرندے، بچے
نظم۔ ( وہ بات کیا ہے؟ )
وہ بات کیا ہے؟
جو سوچ حدت میں نیم گدری سی رہ گئی ہے
وہ بات کیا ہے؟
کہ جس کو ہم نے کبھی مکمل نہیں کیا ہے
وہ بات سانسوں کی کچی خوشبو
مشام ِ جاں پہ ادھوری خوشبو
کھنک ہنسی سی، گلاب کلیاں
ادھورے رنگ اور گونگے خاکے
وہ بات کیاہے؟
کہ جس کو نے کبھی مکمل نہیں کیا ہے
وہ بات کیا ہے؟
جوٹو ٹے سُر میں، شکستہ سازوں پہ لکنتی ہے
وہ بات کیا ہے؟
مٹے مٹے سے حروف بن کر
کبھی کبھی جو گماں سے پیچھے
کبھی کبھی جو یقیں سے آگے
اسیر ہو نے کی خواہشوں میں
سمیت لشکر شہید ہو کر امر ہوئی ہے
کبھی کبھی جو قرار پا کر
حضورِ دل میں ملامتی ہے
وہ بات کیا ہے؟
ڈاکٹر عرفان احمد بیگ