اس کو جانے دے اگر جاتا ہے
زہر کم ہو تو اتر جاتا ہے
پیڑ دیمک کی پذیرائی میں
دیکھتے دیکھتے مر جاتا ہے
ایک لمحے کا سفر ہے دنیا
اور پھر وقت ٹھہر جاتا ہے
چند خوشیوں کو باہم کرنے میں
آدمی کتنا بکھر جاتا ہے
فیصل عجمی
وصال عباسی کی ایک اردو غزل
پیر انتظار حسین کی ایک اردو غزل
شاعر : سہیل احمد صمیم
ایک اردو غزل از رشید حسرت
رشید حسرت کی ایک اردو نظم