تری آنکھ کا جب اشارہ ملا

معظمہ نقوی کی ایک اردو غزل

تری آنکھ کا جب اشارہ ملا
مری کشتیوں کو کنارا ملا

وہ اک شخص ہم سے جدا ہو گیا
وہ اک شخص جو سب سے پیارا ملا

مری روح تک وہ اتر سا گیا
مری زندگی کو سہارا ملا

مری ہر خوشی اس پہ قربان ہے
خوشی یہ مجھے غم تمہارا ملا

ملن کے سبھی راستے بند ہیں
وہ نقویؔ نہ مجھ کو دوبارہ ملا

معظمہ نقوی

معظمہ نقوی

ڈیرہ غازی خان, پاکستان