تقریب پزیرائی و مشاعرہ

ادبی تنظیم شفق سیالکوٹ کے زیر اہتمام

7 مارچ 2026 کو معروف علمی و ادبی تنظیم شفق سیالکوٹ کے زیر اہتمام تقریب پزیرائی و مشاعرہ سیاسی و سماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین عامر مختار بھٹی کے ڈیرہ دریا پور ہاؤس دریا پور منعقد ہوا ۔ پروگرام کے پہلے حصے میں افتخار شاہد کے شعری مجموعے "بام غزل” کی پزیرائی کی گئی ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت داؤد راج کوملی ۔نعت شریف سنی راجپوت نے پیش کی اس کے بعد بام غزل پر تنقیدی مضمون ڈاکٹر ساحل سلہری نے پیش کیا ۔ اس ضمن میں انھوں نے افتخار شاہد کی شاعری کا فکری و فنی تجزیہ کیا ۔ ازاں بعد صاحب کتاب افتخار شاہد نے حاضرین کو اپنا کلام سنایا اور بے پناہ داد سمیٹی ۔ معروف شاعر محبوب صابر کی صدارت میں مشاعرہ برپا ہوا ۔ شفق مشاعرہ میں اسامہ صحرا ،داود راج ،نثار سلہری ،مبشر میو ، صدق فقر ، رانا عثمان احامر ،زاہد علی سلطان ، بشیر کمال،عدنان قلزم رانجھا ، ثوبیہ راجپوت ، سمیرا ساجد ناز ، رضا المصطفیٰ، ارشاد نیازی ،ڈاکٹر ساحل سلہری ، تنویر احمد تنویر ، افتخار شاہد اور محبوب صابر نے اپنا کلام سنایا اور بے حد داد سمیٹی ۔ ہمیشہ کی طرح یہ شفق مشاعرہ بھی کامیاب رہا ۔ عامر مختار بھٹی نے کمال کی میزبانی کی ان کا خاندان علاقے میں سماجی خدمات کے لیے جانا جاتا ہے ۔ مشاعرہ میں رانا غلام عباس ایڈووکیٹ ، اسلم ندار سلہری ، نفیس صاحب سمیت سامعین کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی اور پروگرام کو یادگار بنا دیا ۔

ڈاکٹر ساحل سلہری