سید السادات امامِ کربلا

سلام از نبیل حاجب

سید السادات امامِ کربلا
کیسے جھیلی تم نے شام کربلا

مجھ کو اپنا دکھ نہیں ہے کوئ بھی
رو رہا ہوں میں بنام کربلا

حق کے ساتھی ہو تو مارے جاو گے
ہے یہاں پر بھی نظام کربلا

جب حسین ابن علی سجدے میں تھے
سو رہے تھے کیا عوام کربلا

آج تک روتی ہے حاجب وہ زمیں
جس کو کہتے ہیں مقام کربلا

نبیل حاجب

نبیل حاجب

میرا تعلق حافظ آباد سے ہے ۔ اسلام آباد سے سلطانہ فاؤنڈیشن سے بی اے کی تعلیم حاصل کی