نہ تم زباں سے جواب دینا
جو دے سکو تو گلاب دینا
نہ کہہ سکو تو، تو ایسا کرنا
کہ پھول رکھ کر کتاب دینا
نہ میں محبت میں تم سے لوں گی
نہ تم ہی مجھ کو حساب دینا
مری طرف سے بھی لے کے جانا
یہ پھول ان کی جناب دینا
نیل احمد
ایم فل اردو جاری ہے اور مختلف جامعات میں لیکچرار ہیں، ترجمہ نگار اور شاعرہ ہیں . پہلا شعری مجموعہ فریبِ آگہی منظر عام پر آچکا ہے
کچھ نہیں ہوش مجھے، ہاتھ میں زر کچھ بھی نہیں واقعی، حسنِ عمل، حسنِ نظر…
ایک اردو غزل از رشید حسرت
فقیران مصطفے طرحی نعتیہ مشاعرہ
شاہد نسیم چوہدری کا ایک اردو کالم