نہ رنجشیں، نہ شکایت ہے

منزہ سحر کی ایک اردو غزل

نہ رنجشیں، نہ شکایت ہے اور گلہ بھی نہیں
اور اپنے آپ کو کھونے کا حوصلہ بھی نہیں

لکھا ہے میرے مقدر میں ہجرتیں کرنا
خطا یہ میری نہیں جرم آپ کا بھی نہیں

وہ جس نے درد کو اپنے لیے دوا سمجھا
اسی کے واسطے ہوتی کہیں دعا بھی نہیں

یہ وحشتیں تو مری ذات کا حوالہ ہیں
نہیں ہے درد پرانا مگر نیا بھی نہیں

اسی کو پھر سے محبت نے مار ڈالا ہے۔
وہ جس کے پاس کوئی اور سلسلہ بھی نہیں

منزہ سحر

منزہ سحر

لاہور، پاکستان - شاعرہ، مترجم اور تبصرہ نگار اردو، انگریزی، پنجابی دو شعری مجموعے 1."روشنی" اور 2. "خوبصورت" 3.ایک عدد اردو سفرنامے کا انگریزی ترجمہ