میں اپنے آپ کو روکوں کہاں تک
فغاں جاتی ہے میری لا مکاں تک
ترے قدموں کی آہٹ گونجتی ہے
وہیں تک میں گئی ہوں تو جہاں تک
نظارہ بھی حسیں تھا قربتوں کا
دھنک پھیلی زمیں سے آسماں تک
جہاں پہ تیرگی بھی روشنی ہو
کبھی دیکھا ہے تم نے کیا وہاں تک
نیل احمد
ایم فل اردو جاری ہے اور مختلف جامعات میں لیکچرار ہیں، ترجمہ نگار اور شاعرہ ہیں . پہلا شعری مجموعہ فریبِ آگہی منظر عام پر آچکا ہے
وصال عباسی کی ایک اردو غزل
تمہید الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام على محمد النبی الأمین، وعلى آلہ وصحبہ أجمعین۔…
ایک اردو تحریر از عابد ضمیر ہاشمی
تحریر : سہیل احمد صمیم
روبینہ صدیق رانیؔ کی ایک اردو غزل