عشق لگتا ہے مجھکو گوہر سا

شاز ملک کی ایک اردو غزل

عشق لگتا ہے مجھکو گوہر سا
طائرِ بے کراں کے اک پر سا

ہو نہ جائے کہیں تُو مجھ سے جدا
ساتھ رہنے لگا ہے اک ڈر سا

میں نے سوچا تھا تیرے بارے میں
آگیا آنکھ میں سمندر سا

ریت پر لکھ گئی ہواۓ نم
دور کیوں آ گیا ہے پتھر سا

زندگی کی اداس راہوں میں
بن ترے دل کا حال ابتر سا

شاز احساس میں ہوئی ہلچل
دل ہے بوجھل اداس بے گھر سا

شاز ملک

شاز ملک

شاعرہ ، ناول نویس ،افسانہ نگار ، کالم نویس گیت کار ، ڈرامہ اسکرپٹ رائیٹر شاز ملک پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھتی ہیں گزشتہ ستائیس سالوں سے فرانس میں مقیم ہیں